عالیہ بھٹ نے اپنی ان دیکھی تصاویر انسٹاگرام کی زینت بنادیں
انسٹاگرام پوسٹ کے فوری بعد مداحوں نے تعریفوں کے پُل باندھ دیے اور تبصروں کے خانے میں تعریفی کلمات کا سیلاب امڈ آیا۔

بالی ووڈ سپراسٹار عالیہ بھٹ اپنے مداحوں کو جمالیات سے حیران کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتیں۔ وہ اپنے انسٹاگرام پر خاص تاثر کے بارے میں ہمیشہ سے پرجوش رہی ہیں۔
اب جب کہ سال اختتام پذیر ہے تو انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی ہے جس میں وہ تصاویر شامل ہیں جنہیں اپ لوڈ کرنے کا انہیں سال بھر موقع نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیے
دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی 30دسمبر کو بھارت میں ریلیز کھٹائی میں پڑگئی
مرزا غالب کو 225ویں جنم دن پر بھارتی گلوکارہ شلپا راؤں کا انوکھا خراج عقیدت
اداکارہ نے اپنی دیدہ تصاویر کی ایک ریل پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاہے کہ”تصاویر جو کبھی بھی انسٹاگرام تک نہیں پہنچیں“۔
View this post on Instagram
پوسٹ کے فوری بعد مداحوں نے تعریفوں کے پُل باندھ دیے اور تبصروں کے خانے میں تعریفی کلمات کا سیلاب امڈ آیا۔ اداکارہ کے لیے یہ سال ہٹ رہا ہےکیونکہ اسی سال رنبیر کپور سے ان کی شادی ہوئی اور اسی سال وہ بیٹی کی ماں بنیں۔
کام کے محاذ پران کی فلم گنگوبائی کاٹھیواڑی کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی کہ یہ ایک شاہکار تھی۔رنبیر کپور کے ساتھ ان کی فلم برہمسترا بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔وہ ہارٹ آف اسٹون میں گیل گیڈوٹ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی ڈیبیو کرنے والی ہیں۔









