شائے گل اسپاٹیفائی ایکول پاکستان کی سفیر مقرر، ٹائمز اسکوائر پر تصویر آویزاں
اسپاٹیفائی نے شائے گِل کا گانا ’سکون‘ اپنے پلیٹ فارم میں سرفہرست رکھ ہوا ہے

موسیقی کے معروف نشریاتی پلیٹ فارم اسپاٹیفائی نےکوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے سب سے مقبول گیت پسوڑی کی گلوکارہ شائے گل کو اپنے ایکول پاکستان پروگرام کیلیے ماہ دسمبر کی سفیر مقررکردیا۔
گلوکارہ کی تصویر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر آویزاں کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عاطف اسلم رواں سال اسپاٹیفائی پر سب سے زیادہ سنے جانےوالے پاکستانی گلوکار قرار
اسپاٹیفائی کا گلوکارہ حدیقہ کیانی کو منفرد انداز میں خراج تحسین
گلوبل میوزک پروگرام نے شائے گِل کا گانا ’سکون‘ اپنے پلیٹ فارم میں سرفہرست رکھ ہوا ہے۔پچھلے ایمبیسڈرز کی طرح شائے گل کی تصویر ٹائمز اسکوائر نیویارک میں بنے ایک ڈیجیٹل بل بورڈ پر بطور اشتہار بھی لگائی گئی ہے۔
View this post on Instagram
شائے گِل کا اصل نام انوشے بابر گِل ہے اور ان کا تعلق لاہور کے مسیحی گھرانے سے ہے جنہوں نے پسوڑی کے گانے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔نوجوان گلوکارہ کو رواں برس اسپاٹی فائے پر پاکستان کے دیگر گلوکاروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ اسٹریم کیا گیا ہے۔
شائے گِل نے ایکول پاکستان کا ایمبیسڈر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں خواتین کو ایسے مواقع مزید ملنے چاہئیں۔









