اداکارہ شگفتہ اعجاز کو ڈرامے میں داماد کے پاؤں پڑنے پر تنقید کا سامنا
ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل”میرے داماد“کی 21 دسمبر کو نشر ہونے والی چھٹی قسط میں اداکارہ شگفتہ اعجاز کو روٹھے داماد کو منانے کیلیے اس کے پاؤں پکڑتے ہوئے دکھایا گیاتھا۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز کو ڈرامہ سیریل”میرے داماد“ میں اپنے داماد کے پاؤں پکڑنےکا منظر عکس بند کرانے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کاسامنا ہے۔
ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل”میرے داماد“کی 21 دسمبر کو نشر ہونے والی چھٹی قسط میں اداکارہ شگفتہ اعجاز کو روٹھے داماد کو منانے کیلیے اس کے پاؤں پکڑتے ہوئے دکھایا گیاتھا۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار نعمان اعجاز کا میڈیا انڈسٹری میں اقرباپروری کا اعتراف
حنا الطاف تصاویر کی بنیاد پرذاتی زندگی پر تبصرے کرنے والوں سے خفا
ڈرامہ سیریل”میرے داماد “ میں دکھایا گیا ہے کہ مشرقی معاشرے میں شادی کے موقع پر لڑکی کے خاندان کو لڑکے کے خاندان سے کس طرح نیچا دکھایا جاتاہے اور لڑکی کے والدین نے بیٹی کا گھر بسانے اور بچانے کیلیے کس کس طرح قربانی دیتے ہیں۔
View this post on Instagram
ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی نورخان کی شادی کے موقع پر ان کی بڑی بیٹی کا داماد(جوکہ ان کے شوہر کا بھانجا بھی ہے) ناراض ہوجاتا ہے اور وہ اسے منانے کیلیے داماد کے گھر جاتی ہیں اور اس کے پاؤں پکڑ کر اسے مناتی ہیں۔
دیوامیگزین کی اس منظر سے متعلق پوسٹ پر صارفین نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ایک صارف نے لکھاکہ یہ کیسی ذہنیت ہے؟اس قسم کے ڈرامے ہمارے معاشرے میں ایسی ذہنیت کو پروان چڑھا رہے ہیں جو کہ پہلے ہی بہت نقصان دہ ہے، ہمارے ڈرامے اب صرف زہریلے پن کی منظر کشی کر رہے ہیں۔
ایک اور صارف نے کہا کہ یہ اب تک کا سب سے گھٹیا ڈرامہ ہے، شگفتہ اعجاز کو ایک کامیاب وکیل دکھایا گیا ہے اور پھر بھی وہ اپنی بیٹیوں سے کہتی ہیں کہ وہ عزت کے نام پر اپنے سسرال والوں اور شوہر کی طرف سے دی جانے والی تمام تکالیف کو برداشت کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ شروع میں یہ ایک ’روندو عورت‘ ہوا کرتی تھی لیکن اب یہ کافی نہیں ہے،تو دکھاؤ کہ چار پانچ بہنیں تکلیف میں ہیں ۔
ایک اور صارف نے لکھاکہ کچھ الگ کرنا کے چکر میں ایسا الگ نہ کردینا کہ تم لوگوں کی وجہ سے حقیقی زندگی میں کسی کی بیٹی یا بیٹی کا گھر بے عزت ہو، تم لوگوں کی وجہ سے سوسائٹی میں بہت سی غلط چیزیں عام ہوتی جا رہی ہیں ۔ اسلام بھی اس چیز کی اجازت نہیں دیتا کہ بیوی کے ماں باپ کوبے عزت کرنے کی اجازت نہیں دیتا ۔ داماد ہے تو کیا ہوا کوئی فرشتہ نہیں ہے۔ ہر ایک کو اپنی اپنی حدود معلوم ہونی چاہئیں، ان سیریلز کی وجہ سے تو اور سب بگڑے ہیں۔