’پسوڑی‘کے بعد شائے گل کا دوسرا گیت ’سکون‘ بھی بھارت میں مقبول

بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ اور روہت صراف نے اس گانے کو اپنی انسٹاگرام پوسٹس سے منسلک کیا.

کوک اسٹوڈیوسیزن 14 سے پاکستانی میوزک انڈسٹری  میں ڈیبیو کرنےوالی گلوکارہ شائے گل کے گانے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب دھوم مچائی تھی۔

 لیکن ابھی پسوڑی کی مقبولیت کم نہیں ہوئی تھی کہ شائے گل کا ایک اور گیت’ سکون ‘ بھارت میں بے انتہا مقبول ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شائے گل اسپاٹیفائی ایکول پاکستان کی سفیر مقرر، ٹائمز اسکوائر پر تصویر آویزاں

بلال مقصود شائے گل کے ساتھ کیا کرنے جارہے ہیں؟

شائے گل کا نیا گیت’ سکون‘ اب بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی پلے لسٹ میں جگہ بنا رہا ہے۔بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ اور روہت صراف نے اس گانے کو اپنی انسٹاگرام پوسٹس سے منسلک کیا جسے حسن اور روشن نے دوبارہ پوسٹ کیا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ” یہ کیا ہو رہا ہے؟ ہمیں واقعی اتنی محبت اور حمایت کی توقع نہیں تھی“۔

سکون اپنے جمالیاتی میوزک ویڈیو اور پرامن تاثر  کےباعث سامعین کے دلوں کے تار چھیڑ رہا ہے ۔ اگرچہ کچھ سامعین نے اس بات کو لے کر مسئلہ اٹھایا ہے کہ ان کے خیال میں ویڈیو میں عجیب و غریب اشارے ہیں لیکن سامعین کی اکثریت نے گانے کو پرسکون اور خوبصورت پایا۔

ایکسپریس ٹریبیون میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں پڑھا گیا کہ کچھ لوگوں نے گانا سننے کے بعد گل کی آواز کا موازنہ نازیہ حسن کی آواز سے بھی کیا ہے۔یہ گانا اکتوبر میں ریلیز ہوا لیکن اس کی  میوزک ویڈیو دسمبر کے شروع میں سامنے آئی تھی۔

حسن اور روشن نے انسٹاگرام پر کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”جب ہدایت کار نے گانا سنا تو اس نے کہا کہ اس گانے نے انہیں اداسی کے ساتھ سکون کا احساس دیا۔ مچھلی کے پیالے میں سنہری مچھلی کی طرح، زندگی حسین بھی ہے، تنہا بھی ہے “۔

متعلقہ تحاریر