شہروز نے سائرہ کے فلم بے بی لیشیئس سائن کرنے کی وجہ بتادی

شہروز سبزواری نے فلم کے آج ریلیز ہونے والے گانے ”من رانجھن“ کو سائرہ یوسف کے فلم سائن کرنے کی وجہ قرار دیدیا۔

شائقین سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم بے بی لیشیئس کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں جو اس ویلنٹائن ڈے پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے شہروز سبزواری اپنی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کے اس فلم کا حصہ بننے کی وجہ سامنے لے آئے۔

کہتے ہیں ایک رومانوی فلم رومانوی گیت  کے بغیر مکمل نہیں ہوتی،”من رانجھن“، اس فلم کو وہی  گانا ہے جس نے سائرہ یوسف کو فلم کے لیے ہاں   کہنے پر آمادہ کیا، یہ گیت آج شام 6 بجے ریلیز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

’پسوڑی‘کے بعد شائے گل کا دوسرا گیت ’سکون‘ بھی بھارت میں مقبول

اداکار نعمان اعجاز کا میڈیا انڈسٹری میں اقرباپروری کا اعتراف

 فلم کے آفیشل اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سائرہ  یوسف اور شہروز سبزواری گانے کی ریلیز کے لیے پرجوش ہیں۔وڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ” کیا آپ سب 2023 کے محبت کے ترانے کے لیے تیار ہیں؟ کل شام 6 بجے ریلیز ہو رہا ہے“۔

وڈیو میں آرام دہ اور پرسکون ہوڈی اور سویٹ پینٹ میں ملبوس شہروز  سبزواری، ٹریک آن کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ”آہ، میں لوگوں کے اس گانے کو سننے کا انتظار نہیں کر سکتا۔ میں نے یہ گانا پہلی بار 2017 میں سنا تھا“۔   انہوں نے سائرہ یوسف کی فلم کا انتخاب کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے مزید کہاکہ”مجھے اب بھی یاد ہے کہ سائرہ کو اس وقت فلم کے لیے فائنل نہیں کیا گیا تھا، اسے اپنا کردار سمجھ نہیں آرہا تھا اور اس گانے کو سننے کےبعد اس نے  کہاکہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کردار جو بھی ہو، میں یہ فلم کرنا چاہتی ہوں“۔

سائرہ یوسف نے بتایا کہ”مجھے یاد ہے جب میں چھوٹی تھی تو میں اپنے والد کے ساتھ بہت زیادہ موسیقی سنتی تھی،وہ بہت سے پرانے گانے سنتے تھے اور ان میں یہ راگ تھا جو مجھے لگتا تھا کہ ہماری موسیقی سے کچھ دیر سے غائب ہے لیکن اس فلم اور اس گانے میں مجھے وہ گمشدہ راگ مل گیا، اس لیے ہم اسے سننے کا انتظار نہیں کر سکتے ‘‘۔

عیسیٰ خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بے بی لیشیس آئندہ برس فروری میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر