کامیڈین، گلوکار و اداکار علی گل پیر اپنی دلہن بیاہ لائے

معروف کامیڈین نے  اپنی دیرینہ دوست ڈاکٹر عظیمہ ناخدا سے گزشتہ ہفتے نکاح کیاتھا۔

پاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف کامیڈین ، گلوکارو اداکار علی گل پیر اپنی دلہن بیاہ لائے۔

معروف کامیڈین نے  اپنی دیرینہ دوست ڈاکٹر عظیمہ ناخدا سے گزشتہ ہفتے نکاح کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے

معروف کامیڈین اور گلوکار علی گل پیرنے نکاح کرلیا

علی گل پیرکا بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے جانے کا انکشاف

کامیڈین علی گل پیر اور ڈاکٹر عظیمہ ناخدا کی شادی  گزتشہ دنوں منعقد ہوئی۔ تقریب میں دلہا دلہن کے رشتیداروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔تقریب میں وائرل وڈیو میں کامیڈین کو خوشگوار ماحول میں اپنی دلہن کے ساتھ اسٹیج پر بیٹھے دیکھاجاسکتا ہے۔اس موقع پر  دلہن کی سہیلیوں نے  جوتا چھپائی کی رسم بھی ادا کی۔

وڈیو میں کامیڈین کو اپنی سالیوں  کے ساتھ جوتے کے لیے مول تول کرتے دیکھاجاسکتا ہے جبکہ پس منظر میں اداکارہ منشا پاشا بھی نظر آرہی ہیں۔وڈیو میں رخصتی کے وقت ڈاکٹر عظیمہ ناخدا کو اپنے والدین سے جذباتی انداز میں ملتے ہوئے بھی دیکھاجاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Gul Pir (@therealaligulpir)

شادی کی تقریب میں دلہن نے ہلکے سنہری رنگ کا لہنگا اور دلہا نے ہلکے سنہری رنگ کی جدیدانداز کی شیروانی زیب تن کی ۔اس سے قبل ڈھولکی کی تقریب بھی منعقد ہوئی تھی جس میں علی گل پیر نے سفید شلوار قمیص پر  نیلی واسکٹ اور دلہن نے ہلکے سبز رنگ کے شرارے پر نیلی قمیض اور جامنی دوپٹہ زیب تن کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر