علی ظفر نمل نالج سٹی کے سفیر نامزد
وزیراعظم عمران خان نے علی ظفر کو نمل نالج سٹی کا سفیر نامزد کردیا ہے

پاکستان کے مشہور گلوکار اور اداکار علی ظفر کو "نمل نالج سٹی” کا سفیر نامزد کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ علم ملک اور اس کے لوگوں کی ترقی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ اُنہوں نے لکھا کہ ملک کے پہلے اور سب سے بڑے "نمل نالج سٹی” کا سفیر نامزد ہونا اُن کے اعزاز کی بات ہے۔ نمل نالج سٹی کو ٹونی اشائی نے ڈیزائن کیا ہے اور اُسے وزیرِ اعظم عمران خان نے تعمیر کرایا ہے۔
Honoured to be nominated ambassador to the first & biggest knowledge city in Pakistan “Namal Knowledge City” envisioned by the honourable Prime Minister @ImranKhanPTI designed by @tonyashai. Knowledge is key for the development of a country and its people. pic.twitter.com/ttQn4cuyA0
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 25, 2020
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے۔
The Master Plan of my dream to build Pakistan’s first knowledge city. pic.twitter.com/uxZKAUGFzc
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 26, 2020