شاہ رخ خان خود مسلمان اور اہلیہ ہندو، لیکن بچوں کا مذہب کیا ہے؟

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے جو خود مسلمان ہیں اور انکی اہلیہ گوری خان ہندو ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کے بچے کس مذہب کے پیروکار ہیں؟

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے سینئر بھارتی اداکارہ "فریدہ جلال” کے ایک کئی سال پرانے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی اہلیہ گوری خان کو برقع پہننے کہا۔ ساتھ ہی میں نے گوری کو اپنا نام تبدیل کر کے عائشہ رکھنے اور نماز پڑھنے کو بھی کہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے گوری سے ایسا اس وقت کہا تھا جب ہم دونوں اپنے ولیمے کی تقریب میں موجود تھے۔یہ ایک مذاق کی بات تھی لیکن میں دل سے گوری کے اہلخانہ کی عزت کرتا ہوں اور ان کے مذہب کا احترام کرتا ہوں۔ بالکل اسی طرح گوری بھی میرے مذہب کا احترام کرتی ہیں۔

دوسری جانب بھارتی ہدایت کار کرن جوہر کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے گوری خان نے بتایا کہ وہ خود ہندو ہیں تو اسی لیے سہانا اور آریان بھی زیادہ ہندو مذہب کے پیروکار ہیں۔ جبکہ ان کا چھوٹا بیٹا ابرام شاہ رخ خان کو زیادہ فالو کرتا ہے اور وہ ہمیشہ کہتا ہے کہ "میں مسلمان ہوں”۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے