سابق بوائے فرینڈ کی بے وفائی پر شکیرا کے گانے نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
کولمبین گلوکارہ شکیرا نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے مذکورہ گانا اپنے سابق بوائے فرینڈ کی بے وفائی پر لکھا ہے تاکہ انہیں اس کا احساس ہو ۔ شکیرا کے مطابق جیرارڈ پیکے رولیکس چھوڑ کر کیسیو کا انتخاب کیا ہے ، شکیرا کے گانے کو 24 گھنٹوں میں 63 ملین بار سنا اور دیکھا جا چکا ہے
دنیا کی مشہور و معروف گلوکارہ شکیرا کا اپنے سابق بوائے فرینڈ اسپانش فٹبالر جیرارڈ پیکے کی بے وفائی پر لکھے اور گائے ہوئے گانے نے یوٹیوب کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ شکیرا کا گانا لاطینی زبان میں سب سے زیادہ سنا جانے والا گانا بن گیا ہے ۔
گلوکارہ شکیرا نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی بے وفائی پر لاطینی زبان میں گانا لکھ کر گایا تو اس نے یوٹیوب کے تمام تر ریکارڈ توڑ دیئے ۔ شکیرا کے گانے کو 24 گھنٹوں میں 63 ملین بار سنا اور دیکھا جا چکا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
گلوکارہ شکیرا کو اسپین میں 8سال قید کا سامنا
دنیا بھر میں مشہورکولمبین گلوکارہ شکیرا نے اپنے سابق بوائے فرینڈ اسپانش فٹبالر جیرارڈ پیکے اوران کی نئی گرل فرینڈ کلارا شامارٹی کی تضحیک کے لیے ہسپانوی زبان میں گانا ریلیز کیا تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے یو ٹیوب کے ریکارڈ توڑ گیا ۔
کولمبین گلوکارہ شکیرا نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے مذکورہ گانا اپنے سابق بوائے فرینڈ کی بے وفائی پر لکھا ہے تاکہ انہیں اس کا احساس ہو۔ شکیرا کے مطابق جیرارڈ پیکے رولیکس چھوڑ کر کیسیو کا انتخاب کیا ہے ۔
یوٹیوب پرریکارڈ توڑ گانے میں شکیرا نے خود کو قیمتی گھڑی رولیکس سے تشبیہ دی جبکہ جیرارڈ پیکے کی نئی گرل فرینڈ کلارا شا مارٹی کیسیو گھڑی قرار دیا جبکہ گانے میں انہوں نے خود کو فراری کار بھی کہا ہے ۔
سوشل میڈیا صارفین نے جیرارڈ پیکے اور کلارا شا مارٹی کی تضحیک پر شکیرا کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے ۔ یاد رہے کہ پیکے اور شکیرا 10 سال ایک ساتھ رہے اور ان کے 2 بچے بھی ہیں۔