فیروز خان کا قابل نفرت اقدام، ثروت گیلانی کا عدالت جانے کا اشارہ
اداکارہ ثروت گیلانی نے فیروز خان کی جانب سے اپنا ذاتی نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے اقدام کو قابل نفرت قراردیتے ہوئے کہا کہ اس غیرمہذب اور غیرقانونی حرکت پر فیروز خان کو 10 مشہور شخصیات اور ان کے وکلاء کا سامنا کرنا پڑے گا
پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے فیروزخان کی جانب سے ان کا اور دیگر فنکاروں کے ذاتی فون نمبرز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کو قابل نفرت اقدام قرار دیا ہے ۔
فیروزخان نے سابق اہلیہ علیزے فاطمہ سلطان، شرمین عبید چنائے، عاصم اظہر، خالد عثمان بٹ،ثروت گیلانی، یاسر حسین، فرحان سعید اور میرا سیٹھی کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فیروز خان کا مبینہ بے بنیاد الزامات پر سابقہ اہلیہ اور فنکاروں کو ہتک عزت کا نوٹس
اداکار فیروز خان نےثروت گیلانی سمیت دیگر فنکاروں کو بھجوائے گئےنوٹس میں ان کے نام کے آگئے تمام افراد کے ذاتی فون نمبرز بھی لکھے اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ۔
فیروز خان کی جانب سے ثروت گیلانی اور دیگر فنکاروں کے فون نمبرز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے عمل کو ثروت گیلانی نے انتہائی قابل نفرت اقدام قرار دیا ہے ۔
ثروت گیلانی نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا کہ فیروز خان کا یہ عمل انتہائی یہ عجیب اور قابل نفرت ہے کہ آپ نے سب کے ذاتی فون نمبرز پبلک کردیئے ہیں۔
اداکارہ نے فیروزخان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قانونی نوٹس بھجوانے کے بہانے سے مجھ سمیت دیگر فنکاروں کے فون نمبرز عوامی سطح پر کرکے غیرقانونی قدم اٹھایا ہے ۔
ثروت گیلانی نے فیروز خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل آپ کی غیر پختگی کو ظاہر کرتی ہے جبکہ یہ ایک انتہائی غیرمہذب اور غیرقانونی قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مہوش حیات اور شفا یوسف زئی کی ایف آئی اے پر کڑی تنقید
ثروت گیلانی نے فیروز خان کو معاملہ مہذب طریقے سے نمٹنے کا مشورہ دیاہے۔ ثروت گیلانی نے فیروز خان کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اشارہ بھی دیا ہے ۔
اداکارہ ثروت گیلانی نے کہاکہ فیروز خان پہلے اپنی سابق اہلیہ کے وکیل کا سامنا کررہا تھا اب اسے دس مشہور و معروف شخصیات اور ان کے وکلاء کا سامنا کرنا پڑے گا ۔