زارا نور عباس کو ٹوپاک شکور کے نام کی جرسی اور نائیکا کا گانا پسند آگیا

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ماضی کے مشہور امریکی ریپر ٹوپاک شکور کے نام سے مزین جرسی میں نئی تصاویر جاری کی ہیں جن پر ان کی دیرینہ  دوست اداکارہ سجل علی نے بھی تبصرہ کیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زارا نور عباس  اپنی اداؤں اور انداز سے پرستاروں کی توجہ حاصل کرنا خوب جانتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ماضی کے مشہور امریکی ریپر ٹوپاک شکور کے نام سے مزین جرسی میں نئی تصاویر جاری کی ہیں جن پر ان کی دیرینہ  دوست اداکارہ سجل علی نے بھی تبصرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ثابت سرخ مرچ والا ایموجی بناتے ہوئے  لکھاکہ ایک گانا ہےجس کے بول ہیں”آئی ایم دی سوس“(میں چٹنی ہوں)۔

اداکارہ کی دیرینہ دوست  سجل علی نے پوسٹ پر تبصرے میں لکھاکہ”لگادیا اریج نے تمہیں اس گانے پر ؟“۔زارا نور عباس نے ہنسنے والا ایموجی بناتے ہوئے جواب دیا کہ”قسم سے روح کو چھونے والا گانا ہے“۔

واضح رہے کہ اداکارہ زارانور عباس اور سجل علی کافی گہری دوست نے رواں ہفتے سجل علی کی سالگرہ کے موقع پر زارا نور عباس نے اپنی اور سجل علی کی یادگارتصاویر پر مبنی وڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی تھی۔

متعلقہ تحاریر