ایک ٹکٹ میں دومزے، ایمریٹس ایئرلائن  کے مسافرفلم قائد اعظم زندہ باد دیکھ سکیں گے

گزشتہ برس 7 جولائی کو ریلیز ہونے والی فلم قائد اعظم زندہ باد نے دنیا بھر میں باکس آفس سے 42 کروڑ روپے سے زائد کمائے تھے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری فضائی کمپنی ایمریٹس ایئرلائنز نے مسافروں کو ایک ٹکٹ دومزے اڑانے کا سنہری موقع فراہم کردیا۔

ایمریٹس ایئر لائن میں سفر کرنے والے مسافر اب مشہور پاکستانی فلم بھی دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

فلم قائد اعظم زندہ باد کے چوری شدہ پرنٹ کی” دراز پی کے “پر فروخت جاری

فلمی ناقد نے قائد اعظم زندہ باد کو سنگھم کا چربہ قرار دیدیا

ہدایت کار نبیل قریشی نے ایمریٹس ایئرلائن کے مسافروں کو خوش خبری سنائی ہے کہ ایئرلائن کے فلائٹ انٹرٹینمنٹ  میں  فلم قائد اعظم زندہ باد  کے مزےبھی لیے جاسکتے ہیں۔

نبیل قریشی نے اپنےٹوئٹ میں فلم کے ہیرو فہد مصطفیٰ اور ہیروئن  ماہرہ خان کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم قائد اعظم زندہ باد کی پروڈیوسر فضا علی مرزا اور  مہدی علی تھے  جبکہ اسکی موسیقی شانی ارشد نے ترتیب دی تھی۔

گزشتہ برس 7 جولائی کو ریلیز ہونے والی فلم قائد اعظم زندہ باد نے دنیا بھر میں باکس آفس سے 42 کروڑ روپے سے زائد کمائے تھے۔

متعلقہ تحاریر