رابی پیرزادہ موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کی حمایت میں سامنے آگئیں

سابق اداکارہ نے دوسروں کی ٹوہ میں لگنے والوں کو خلیفہ ثانی حضرت عمر کا سبق آموز قصہ بیان کردیا، قاسم علی شاہ کو خطاطی کے فن پارے کا تحفہ بھی دیا

شوبز چھوڑ کر دین کا رخ کرنے والی رابی پیرزادہ  سابق وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو کے بعد تنقید کی زد میں آنے والے موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کے دفاع میں سامنے آگئیں۔

رابی پیرزادہ نے دوسروں  کی ٹوہ میں لگ کر عیب تلاش کرنے والوں کو حضرت عمر کا قصہ بیان کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

بیوی مرجائے اور شوہر راضی نہ ہو تو وہ جنت میں بھی نہیں جاسکتی، رابی پیرزادہ

رابی پیرزادہ نے پھر خطرناک سانپوں اور شیر کے ساتھ تصاویر بنوالیں

سابقہ اداکارہ نے حضرت عمر کا سبق آموز قصہ سناتے ہوئے اپنے پرستاروں کو دوسروں کی ٹوہ میں نہ لگے رہنے کا نصیحت کرتے ہوئے اس حوالے سے قرآنی احکامات بھی بیان کیے۔

رابی پیرزادہ نے قاسم علی شاہ کو اللہ تعالیٰ کے نام القوی کی خطاطی کا فن پارہ میں تحفے میں پیش کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹس میں قاسم علی شاہ کاہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

انہوں نے القوی کے معنی بیان کرتے ہوئے لکھاکہ  وہ ایک ہے  جو تمام طاقت اور قوتوں کامنبع ہے اور اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ میرا اللہ سب سے بڑاہے۔

متعلقہ تحاریر