ڈی آئی خان سیکورٹی فورسز کی کارروائی، بدنام زمانہ ٹی ٹی پی کمانڈر دو ساتھیوں سمیت ہلاک
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے جبار شاہ کے دو ساتھی زخمی ہو گئے۔
پیر کے روز سیکورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک اعلیٰ کمانڈر جبار شاہ سمیت تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا، جب کہ ان کے دو ساتھی زخمی ہوئے۔
پاک کے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والےبیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ٹانک اور ڈی آئی خان خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو آپریشن کیے۔
یہ بھی پڑھیے
سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک، 3 گرفتار
لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک ، 3 جوان شہید
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فروسز کے آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر جبار شاہ عرف شاہ عالم سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جبار شاہ کالعم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں میں سے ایک تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیو ٹیموں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جبار شاہ اپنے گروپ کی جانب سے لوگوں سے بھتہ بھی وصول کرتا تھا۔ یہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کے لیے مسلسل دوسری کامیابی ہے، اسی طرح کی کارروائی کے بعد جس کے نتیجے میں صرف ایک دن پہلے دو دیگر دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جبار شاہ اور اس کے ساتھیوں کا خاتمہ علاقے میں ٹی ٹی پی کی کارروائیوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے اور اس سے خطے میں ان کی سرگرمیوں میں خلل پڑنے کا امکان ہے۔
سیکورٹی فورسز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس وقت تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے جب تک کہ علاقے اور ملک سے تمام دہشت گردوں کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔