سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، 11 مشتبہ دہشتگرد گرفتار

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق لاہور ، راولپنڈی ، ساہیوال ، بہاولپور اور گجرات میں آپریشن کیے گئے۔ گرفتار دہشتگردوں کے خلاف 10 مقدمات درج ہیں۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیاں کرتے ہوئے 11 مشتبہ دہشتگردوں کا گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کے خفیہ آپریشنز جاری ہیں۔ کارروائیوں کے دوران لاہور سمیت دیگر شہروں سے 11 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، 3 دہشتگرد ہلاک ، 6 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد گرفتار

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق لاہور ، راولپنڈی ، ساہیوال ، بہاولپور اور گجرات میں آپریشن کیے گئے۔ گرفتار دہشتگردوں کے خلاف 10 مقدمات درج ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے مشتبہ دہشتگردوں میں مہتاب ، طارق ، گل اعظم ، معاویہ ، عماد ، وارث اور جبار سمیت دیگر شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظمیوں القاعدہ ، ٹی ٹی پی ، داعش اور دیگر دہشتگرد تنظیموں سے ہے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیزمواد ، ہینڈ گرنیڈز ، پمفلٹ اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف عناصر کی  سرکوبی کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی یہاں تک کہ آخری دہشتگرد کو ختم یا گرفتار نہیں کرلیا جاتا۔

متعلقہ تحاریر