9 مئی کا دن ایک سیاہ باب کی طرح یاد رکھا جائے گا، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو کام دشمن 75 برسوں میں نہیں کرسکا وہ اقتدار کے ہوس میں مبتلا ایک گروہ نے کردکھایا۔
عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں پیداشدہ صورتحال پر آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی 2023 کو دن ایک سیاہ باب کی طرح یاد رکھا جائےگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
پاک فضائیہ نے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچے کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اعزازی پائلٹ بنا دیا
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، 3 دہشتگرد ہلاک ، 6 جوان شہید
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ایک منظم طریقے سے آرمی کی تنصیبات اور املاک پر حملے کرائے گئے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق شرپسند عناصر عوامی جذبات کو محدود اور اپنے خودغرض مقاصد کے حصول کے لیے بھڑکاتے رہے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو کام دشمن 75 برسوں میں نہیں کرسکا وہ اقتدار کے ہوس میں مبتلا ایک گروہ نے کردکھایا۔ شرپسند عناصر اب خود نتائج کے ذمہ دار ہوں گے، جو سہولت کار ان کارروائیوں میں ملوث تھے ان کی شناخت کرلی گئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمیں علم ہے کہ ان شرپسند کارروائیوں کے پیچھے شرپسند لیڈر کی ہدایات تھیں۔ آرمی نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ مذموم منصوبہ بندی کے تحت کوشش کی گئی کہ آرمی ردعمل دے۔ فوج کی ساکھ کی پرواہ کیے بغیر ملکی مفاد میں صبر سے کام لیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ اس وقت کے دوران فوج نے فوج نے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا۔ جو شرپسندی کی گئی اس کی مکمل ذمہ داری ان پر ہوگی جو ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوج اور ریاستی تنصیبات پر مزید حملوں کی صورت میں بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔ شرپسند عناصر نے عوام نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ اب کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔









