شمالی بلوچستان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک ، 2 جوان شہید

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مسلم باغ میں حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے ، 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔

شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں سیکیورٹی فورسز نے اپنے کیمپوں پر دہشتگرد حملے کی کوششوں کو ناکام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاک بحریہ کے جدید جنگی جہازوں کی کمشننگ تقریب چین میں منعقد

9 مئی کا دن ایک سیاہ باب کی طرح یاد رکھا جائے گا، آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران کم از کم دو فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا ہے، جب کہ دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ایک گروپ نے صبح سویرے سیکورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم فورسز نے "دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچاتے ہوئے حملے کو پسپا کر دیا ہے۔”

ترجمان آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جب کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے آپریشن جاری ہے جو ایک عمارت کے احاطے میں گھسے ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے جب کہ دو فوجی جوان شہید ہو گئے۔ مزید تین فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر