آرمی چیف عاصم منیر اور یو اے ای کے صدر کے ٹیلی فونک رابطہ، فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید اور چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر کے درمیان پیر کے روز ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں  رہنماؤں نے باہمی دفاعی اور فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

گفتگو میں انسداد دہشت گردی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ فوجی مشقوں سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن کلیئرنس: 6 دہشتگرد ہلاک

9 مئی کا دن ایک سیاہ باب کی طرح یاد رکھا جائے گا، آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور پاکستانی آرمی چیف کے درمیان فون کال دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

متعلقہ تحاریر