9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف

جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ، کسی کو اپنے شہداء کی بےحرمتی کی اجازت نہیں دی جائے گی ، تمام پاکستانی اپنے شہداء کو عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء ہمارے ماتھے کو جھومر ہیں ، 9 مئی کو قوم کو شرمندہ کرنے والے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہداء کی یادگاروں کو بےحرمتی کی اجازت نہیں دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سیالکوٹ گیریژن کے دورے کے موقع پر کیا، جہاں ان کا استقبال کور کمانڈر گوجرانوالہ نے کیا۔

فوج کے میڈیا ونگ نے کہا کہ سی او اے ایس نے آمد پر یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم کے وقار، عزت اور وقار کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

یہ بھی پڑھیے 

9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے، کور کمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ

آرمی چیف عاصم منیر اور یو اے ای کے صدر کے ٹیلی فونک رابطہ، فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آج سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا۔ جہاں اُن کا استقبال کور کمانڈر گوجرانوالہ نے کیا۔

گیریژن آمد پر آرمی چیف نے شہداء کی یادگار پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم کے فخر، عزت و وقار کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جُھومر ہیں جن سے آخرت میں اعلیٰ مقام کا وعدہ کیا گیا ہے، پاکستانی عوام کے دلوں میں شہداء کا عظیم مقام ہمیشہ قائم رہے گا۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ریاستِ پاکستان اور مسلح افواج تمام شہداء اور ان کے اہل خانہ کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں اور مستقل طور پر ان کی عظیم قربانیوں کو انتہائی عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ کسی کو بھی شہدا ء اور ان کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہداء مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری اہلکاروں اور پاکستان کے عوام کے لیے حوصلہ اور فخر کا باعث ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ گذشتہ دنوں ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت پیش آنے والے المناک واقعات کی دوبارہ کسی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یاد گار شہداء کے سامنے اس عزّم کا ایک بار پھر اعادہ کیا کہ یوم سیاہ 9 مئی پر قوم کی توہین کرنیوالے تمام ذمہ داران کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر