شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 4 مشتبہ دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں کم از کم چار دہشتگرد مارے گئے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب اہلکار مرکزی ملزمان کو میران شاہ سے بنوں لے جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف

9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے، کور کمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

واقعے کے دوران مبینہ دہشت گردوں کے سیکورٹی فورسز پر حملہ اور فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ جوابی کارروائی میں سی ٹی ڈی نے ایک دہشت گرد کو مار گرایا۔

سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کے حکام کے مطابق مارے گئے چار دہشتگردوں میں سے تین دہشتگرد وہ تھے جن کو میران شاہ سے بنوں شفٹ کیا جارہا تھا۔ مارے گئے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر