سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، 7 دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق رواں ہفتے صوبے بھر میں 472 کومبنگ اور سرچ آپریشن کیے گئے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبہ پنجاب میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے ساہیوال، گوجرانوالہ اور ڈیرہ غازی خان سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گرینڈ آپریشنز کیے۔

یہ بھی پڑھیے 

باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک، ایک فوجی جوان شہید

9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے، کور کمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ

آپریشن کے دوران فورسز نے سات انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے دہشتگردوں میں شیر محمد، عبدالخالق، اکرام اللہ اور نجیب اللہ دیگر شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشت گرد سے خودکش جیکٹس کے علاوہ دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 472 کومبنگ اور سرچ آپریشن کیے گئے۔

متعلقہ تحاریر