سوشل میڈیا کے ذریعے فنڈ ریزنگ کرنے پر کالعدم ٹی ٹی پی کا کارندہ کراچی سے گرفتار
سی ٹی ڈی حکام ٹی ٹی پی کے مبینہ کارکن سے نقدی اور عطیات کی رسیدیں قبضے میں لے لیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے بدنام زمانہ رکن غلام نبی کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی کے انچارج رفاقت علی نے بتایا کہ ملزمان سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے فنڈز ریزنگ کرنے میں مصروف تھا۔ رفاقت علی نے مزید انکشاف کیا کہ ملزم نے دھمکیوں کے ذریعے متعدد افراد سے بھاری رقم جمع کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
9 مئی کے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کیا جائے گا، آرمی چیف
مینگورہ سبزی منڈی کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
کارروائی کے دوران، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے عطیہ کی متعدد رسیدیں اور غلام نبی کی جمع کردہ نقدی ضبط کر لی۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ مروجہ قوانین اور ضابطوں کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔