شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔
پیر کے روز شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ فوج نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا ، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے
سوشل میڈیا کے ذریعے فنڈ ریزنگ کرنے پر کالعدم ٹی ٹی پی کا کارندہ کراچی سے گرفتار
عالمی یوم بحر 2023 کے موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پیغام
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مارا گیا دہشتگرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ مکینوں نے سیکورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہتے ہوئے علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے میں اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔