سی ٹی ڈی پنجاب کی خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں، 4 مبینہ دہشتگرد گرفتار

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ، ڈیٹونیٹرز، موبائل اور خودکش جیکٹس بنانے کا سامان قبضے میں لیا گیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے خفیہ اطلاعات کی بنا پر مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پنجاب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے مسلسل خطرے کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سی ٹی ڈی نے پنجاب میں 7 ’انتہائی مطلوب‘ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک دہشتگرد ہلاک

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے نتیجے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ کارروائیاں راولپنڈی، شیخوپورہ، سرگودھا اور ساہیوال میں کی گئی ہیں۔

ترجمان سی ٹی دی کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کے خلاف پہلے بھی مقدمات درج ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ان مشتبہ افراد کی گرفتاری کی وجہ نے کسی بھی ممکنہ خطرے کو ٹال دیا ہے ، جو ان سے عوامی تحفظ کو لاحق ہو سکتے تھے۔

آپریشن کے دوران گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں خطرناک ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔ پکڑی گئی اشیاء میں دھماکہ خیز مواد، دستی بم، موبائل فون، ایک ڈیٹونیٹر اور بھاری رقم شامل ہے۔

متعلقہ تحاریر