ضلع خیبر میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں آرمی میجر شہید

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خفیہ کارررائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد اور سہولت کار کو پکڑ لیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں خفیہ اطلاعات کی بنا پر کیا کیے گئے آپریشن کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک میجر شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر خیبر کے ضلع شکاس کے علاقے میں آپریشن کیا۔

یہ بھی پڑھیے 

سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر کارروائیاں، القاعدہ اور ٹی ٹی پی کے 7 دہشت گرد گرفتار

ایف آئی اے نے اسرائیل میں رہنے اور کام کرنے پر 5 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے فرار کے راستوں کو مکمل طور پر ناکہ بندی کرکے بند کردیا گیا تھا ، اسی دوران دہشتگردوں نے سامنے سے آنے والے میجر عبداللہ ، جو کہ فوجی دستے کی قیادت کررہے تھے پر فائرنگ جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گئے۔‘‘

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں میجر میاں عبداللہ شاہ جام شہادت نوش کر گئے۔ ان کی عمر 33 سال تھی اور ان کا تعلق کوہاٹ سے تھا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ تین دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا گیا اور علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے فوجی جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر