میر علی میں چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار شہید، تین زخمی

زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر میر علی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

منگل کے روز خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے عام سے علاقے میں قائم چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کے تازہ ترین حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کےبعد سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ جنہوں نے ناکہ بندی کرتے ہوئے حملہ آووروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف نے حکومت کو معاشی ترقی کے لیے ‘مکمل تعاون’ کی یقین دہانی کرادی

ضلع خیبر میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں آرمی میجر شہید

سیکورٹی فورسز کے حکام کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے میر علی اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مجرموں کی گرفتاری کے لیے ایک جامع سرچ آپریشن شروع کیا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر