ژوب چیک پوسٹ پر حملہ، 5 سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

دہشتگردوں کے حملے میں خاتون سمیت 5 شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

صوبہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 سیکورٹی اہلکار شہید اور جبکہ 3 دہشت گرد مارے گئے۔

فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب دہشت گردوں نے مبینہ طور پر بلوچستان کے علاقے ژوب چھاؤنی میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

دہشتگردوں کے اچانک حملے کے نتیجے میں 5 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے تاہم جوابی کارروائی میں 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے 

سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر کارروائیاں، القاعدہ اور ٹی ٹی پی کے 7 دہشت گرد گرفتار

شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکہ، 3 فوجی جوان شہید، 10 شہری زخمی

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو علاج کے لیے ژوب کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں ایک خاتون سمیت پانچ شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر