سی ٹی ڈی کی لاہور میں کارروائی، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اہم کمانڈر گرفتار

قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے گرفتار کمانڈر کے قبضے سے ہتھیاروں کا ذخیرہ بھی برآمد کیا، جس میں دستی بم اور آلات بھی شامل ہیں۔

ایک اہم پیش رفت میں، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بدھ کے روز پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ، منصوبہ ساز کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور، بہاولپور اور ملتان میں کامیابی سے کالعدم شدت پسند نیٹ ورک سے منسلک پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیے

ژوب چیک پوسٹ پر حملہ، 5 سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

میر علی میں چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار شہید، تین زخمی

ملزمان کی شناخت شوبن بخت، طاہر صفدر، خضر حیات اور بخت شیر کے نام سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ شیر بخت کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر تھا اور لاہور میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی بھی کر رہا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ بھی دریافت کیا، جس میں دستی بم، خودکش جیکٹ بنانے کے لیے استعمال ہونے والے آلات، اور کافی مقدار میں نقدی بھی شامل ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فوری طور پر گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، اور جامع تفتیش بھی شروع کردی ہے۔

حکام کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں کے بارے میں خفیہ معلومات اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ کسی ممکنہ اہداف کو ناکام بنانے  کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ تحاریر