پاکستان اور ایران کی اعلیٰ فوجی قیادت دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کے خاتمے پر متفق ہیں، آئی ایس پی آر

آرمی چیف کا ایران کا 2 روزہ کامیاب دورہ اختتام پذیر، ایران کی اعلیٰ فوجی اور سویلین قیادت سے ملاقاتیں، آئی ایس پی ار

چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) (COAS) نے ایران کا دو روزہ کامیاب دورہ مکمل کیا، جس میں آرمی چیف عاصم منیر نے مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سمیت ایران کی عسکری قیادت سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ریلیز ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق جنرل سید عاصم منیر نے ایران کے وزیر خارجہ ایچ امیر عبداللہیان سے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، دیرینہ مشترکہ روابط اور مستقبل کے تعلقات کے مثبت امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

دہشتگرد حملوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے، آرمی چیف

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اطراف کے فوجی کمانڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی خطے کے لیے بالعموم اور دونوں ممالک کے لیے بالخصوص مشترکہ خطرہ ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے انٹیلی جنس شیئرنگ اور دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کے خلاف موثر کارروائیوں کے ذریعے سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے اور سیکورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے سے متعلق مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ایچ ای ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ایچ ای حسین امیر عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔

بات چیت کے دوران علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ملٹری ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اتوار کو تہران میں پاکستان کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاکستان کے ساتھ ایران کی سرحدی حکمت عملی کے بارے میں بتاتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ سرحدی منڈیوں کی توسیع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون سے محفوظ اور اقتصادی سرحدوں کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے دشمنوں کی طرف سے علاقائی ممالک کے تعلقات کو بگاڑنے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے دوطرفہ اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستانی چیف آف آرمی سٹاف نے اپنی طرف سے ایران اور پاکستان کی مشترکہ طویل سرحدوں سے متعلق کہا کہ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو مزید فروغ دینے سے سرحدوں پر سیکورٹی کی صورتحال کو فروغ مل سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے کہا ک دونوں ممالک نے سرحدی حفاظت کو بڑھانے کے لیے اچھے معاہدے کیے ہیں۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے پائیدار سلامتی کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ان اقدامات کو تیز کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ تحاریر