پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، 8 افراد زخمی: پولیس
پولیس ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ریسکیو ٹیم نے دھماکے کی جگہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا۔
پشاور کے علاقے حیات آباد میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں اب تک 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دھماکے کے فوری بعد پولیس ، ایف سی اور دیگر نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کور کمانڈرز کانفرنس: فوج کا حکومت کے معاشی بحالی کے منصوبے کی حمایت کرنے کا عزم
دہشتگرد حملوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے، آرمی چیف
ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے تصدیق کی کہ دارالحکومت میں نیم فوجی دستوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز نے دھماکے کی جگہ پہنچ کر ریسکیو آپریشن کیا۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ پر لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے دہشتگردوں تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ، دھماکے کس نوعیت کا تھا اس حوالے سے تمام ثبوت فرانزک لیب کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔