سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 10 مشتبہ دہشتگرد گرفتار
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
پنجاب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے جمعہ کے روز صوبے کے مختلف شہروں میں خفیہ کارروائی کرتے ہوئے 10 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار کیے گئے 10 دہشت گردوں میں سے 7 کو سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
عاشورہ سے قبل سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائیاں، 4 دہشت گرد گرفتار
خیبر میں مسجد کے اندر خودکش دھماکے میں ایس ایچ او شہید، پولیس
ترجمان سی ٹی دی کے مطابق تمام ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور انہیں لاہور، ملتان، ڈی جی خان اور اٹک سمیت مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران حکام نے گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔
گرفتار افراد اور ان کی سرگرمیوں کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔