معیشت کی بہتری کےلیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آرمی چیف

جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہمیں معدنیات کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ، ہم غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پوشیدہ خزانوں کی تلاش میں اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے زور دے کر کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہر شخص کی سماجی ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے منگل کے روز اسلام آباد میں حکومت پاکستان کی طرف سے منعقد ہونے والی پہلی "پاکستان منرلز سمٹ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کبھی بھی امید نہیں ہارنی چاہیے۔

جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے تمام اداروں کے ساتھ مل کر اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن سیل کے قیام کو یقینی بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں قائم ہونے والی کونسل کی تشکیل تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 10 مشتبہ دہشتگرد گرفتار

امیرالبحر کی زیر صدارت نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ "برف سے ڈھکے پہاڑوں سے لے کر وسیع ریگستانوں تک، ساحل سے لے کر میدانوں تک، ہمارے ملک کے پاس کیا نہیں ہے؟”

انہوں نے مزید کہا کہ امن اور خوشحالی کی راہ پر ہی گامزن رہنے میں استقامت ہے۔ معدنی منصوبے عوام کی ترقی کی کلید ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے سورہ رحمٰن کا حوالہ دیا کہ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں سوال کرتا ہے کہ "اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟”

جنرل منیر نے کہا کہ اگر کوئی ایسا مشترکہ عزم برقرار رکھے تو آسمان ہی حد ہے۔ اس کے بعد اس نے دوبارہ قرآن پاک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "خدا ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد کرتے ہیں۔”

آرمی چیف نے بیرک گولڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر مارک برسٹو اور سعودی وزیر کان کنی انجینئر خالد صالح المدیفر اور دیگر سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی زمین بہت سی معدنیات سے مالا مال ہے، اور ان کی صلاحیت کو مکمل طور پر استعمال کرنے کے لیے “ہم غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان کے چھپے ہوئے خزانوں کو دریافت کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کا پہلا معدنی سربراہی اجلاس ملک میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے نئے اصول وضع کرتا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم ایسا سرمایہ کار دوست نظام یقینی بنائیں گے جو آسان شرائط اور غیر ضروری تاخیر کو یقینی ختم کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کان کنی کے وسیع مواقع موجود ہیں جنہیں مشترکہ کوششوں سے پورا کیا جائے گا۔

آرمی چیف نے کبھی امید نہ ہارنے اور اللہ پر یقین رکھنے پر زور دیا اور قرآن پاک کی سورہ البقرہ کی آیات 155 اور 156 کی تلاوت کی جس کا ترجمہ یہ ہے:

"رب نے جو زندگی دی ہے پھر لوٹ کر اسی کی طرف جانا ہے، اللہ تعالیٰ نے کہاہے کہ میں تمہیں آزماؤں گا ، کبھی بھوک سے ، کبھی خوف سے ، کبھی جان سے ، لیکن جو لوگ صبر دکھاتے ہیں کامیابی انہی کی ہوتی ہے۔”

متعلقہ تحاریر