ژوب میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔

بلوچستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے منگل کی رات ، صوبے کے علاقے ژوب میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ضلع ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے 

افغان شہریوں کا پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونا علاقائی امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہے، آرمی چیف

امیرالبحر کی زیر صدارت نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ تحاریر