کراچی میں ایرانی انٹیلی جنس کا نیٹ ورک پکڑا گیا
حساس اداروں کا سوک سینٹر میں چھاپہ،ایرانی انٹیلی جنس کیلیے منی لانڈرنگ اور جاسوسی کا نیٹ ورک چلانے والا ایچ بی ایف سی کاگریڈ 19 کا افسر وصال حیدر زیدی گرفتار،اسی نیٹ ورک کے 13ارکان گزشتہ ماہ پکڑے گئے تھے

کراچی میں ایرانی انٹیلی جنس کا نیٹ ورک پکڑا گیا، گریڈ 19 کے سینئر افسرسمیت 14 ارکان دھر لیے گئے۔
انٹیلی جنس اداروں نے سوک سینٹر کراچی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایرانی انٹیلی جنس کیلیے کام کرنے والے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے گریڈ 19 کے سینئر افسر سید وصال حیدر زیدی کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی حکومت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کو تنہا چھوڑ دیا
ڈاکٹر قدیر خان نے اسرائیلی انٹیلی جنس کو ناکوں چنے چبوا دئیے!
سید وصال حیدر زیدی ایرانی انٹیلی جنس کیلیے منی لانڈرنگ کے علاوہ پاکستان میں مختلف گروہوں کی فنڈنگ بھی کرتا تھا۔
سید وصال حیدر زیدی کی گرفتاری ایف آئی اے اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے کے مشترکہ آپریشن کے دوران عمل آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا سینئر افسر پاکستا ن میں ایرانی”اثاثوں “کی مالی اعانت کے لیے منی لانڈرنگ نیٹ ورک کی سربراہی کر رہا تھا۔
اطلاعات کے مطابق اسی نیٹ ورک کے13ارکان کو ایرانی مفادات کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں جنوری کے اوائل میں حراست میں لیا گیا تھا۔ سینئر صحافی فیض اللہ خان کے مطابق گزشتہ ماہ گرفتار کیے گئے ملزمان پاکستان میں ایرانی انٹیلی جنس کے لیے سائبر نیٹ ورک بھی چلا رہے تھے۔
ایرانی انٹیلیجنس کیلئے حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والے 19گریڈ کے سرکاری افسر سید وصال حیدر کو مختلف اداروں کے مشترکہ آپریشن میں گرفتار کرلیا گیا ہےاسی گینگ کے درجن بھر ارکان کو ایرانی مفادات کیلئے پاکستان سے سائبر نیٹ ورک چلانے کے الزام میں گزشتہ ماہ حراست میں لیا گیا
— Faizullah Khan (@FaizullahSwati) February 9, 2022









