کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی پرانی پرفارمنس بحال

اتوار کے روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کنگز نے قلندرز کو آسان ہدف کے میچ میں 22 رنز سے شکست دے کر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہار کا بدلہ چکا دیا ہے۔

بہت دیر کی مہرباں آتے آتے، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے دوسرے مرحلے کے 26ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ایک آسان ہدف والے میچ میں 22 رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں اپنی جیت کا آغاز کردیا ہے۔ جہاں ایک طرف کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ہرایا ہے وہیں کراچی کنگز سے متعلق مزاحیہ میمز کا سلسلہ چل نکلا ہے۔

پی ایس ایل سیزن سیون کے 8 میچز میں مسلسل شکست کے بعد کراچی کنگز نے روایتی حریف لاہور قلندرز کو شکست دے کر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شکست کا بدلہ چکا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پرخچے اڑا دیئے، 117 رنز سے کامیاب

وہاب ریاض پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے

میگا ایونٹ میں کراچی کنگز کی ٹیم اپنے 9ویں میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف میدان میں اتری۔ کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو خوش قسمتی سے درست ثابت ہوا۔

کراچی کنگز کی جانب سے جو کلارک اور بابر اعظم نے بیٹنگ کا آغاز کیا ، تاہم 12 کے مجموعی اسکور پر کراچی کنگز کی پہلی وکٹ گر گئی جب جو کلارک 5 گیندوں پر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

دوسری وکٹ 24 کے مجموعی اسکور پر گری جبکہ 58 کے اسکور پر تیسری وکٹ بھی پویلین لوٹ گئی۔ 81 کے مجموعی اسکور پر کراچی کنگز کی چوتھی وکٹ گری جب کپتان بابر اعظم 32 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 39 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

آنے والے بلے بازوں میں روہیل نذیر اور لیوس گریگری کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے بالترتیب 12 گیندوں پر 18 اور 16 گیندوں پر 27 رنز اسکور کیے۔

کراچی کنگز کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 149 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اس نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرز کی راشد خان اور زمان خان نے چار چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

جواب میں آسان ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم شروع میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ۔ اور دس کے مجموعی اسکور پر اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ تیسری وکٹ نے کچھ امید بندھائی اور اسکور 52 تک لے گئی۔

اس موقع پر کامران غلام آؤٹ ہو گئے انہوں نے 15 گیندوں پر 13 رنز اسکور بنائے۔

محمد حفیظ بہترین کھیل رہے تھے تاہم 24 گیندوں پر 33 رنز بنا کر وہ بھی رن آؤٹ ہو گئے۔

نئے آنے والے بلے بازوں میں سے ہیری بروک اور ڈیوڈ ویسے نے کراچی کنگز کے باؤلرز کا کچھ مقابلہ کیا تاہم دونوں بلے شاندار اسٹروکس لگانے میں ناکام رہے۔

ہیری بروکس نے 21 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور ڈیوڈ ویسے نے 23 گیندوں پر 31 رنز اسکور بنائے۔

بعدازاں آنے والے بلےباز ہدف کے تعاقب میں بری طرح ناکام رہے اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر لاہور قلندرز صرف 127 رنز بناپائی۔

کراچی کنگز کیجانب سے میر حمزہ سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 27 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ کرس جورڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد وسیم کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

جہاں ایک طرف کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ہراہے وہیں کراچی کنگز سے متعلق مزاحیہ میمز کا سلسلہ چا نکلا ہے۔

پاکستان سپر لیگ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کہ "کراچی جیت گیا۔”

انس علی خان ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "میری ہار کے شوقین ، میری کامیابی پر انتقال کرجائیں گے۔”

سائرہ خان نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "میں نہیں جانتی کہ یہ ٹرولنگ کراچی کی  ہورہی یا لاہور قلندرز کی۔؟”

ٹوئٹر صارف ابراہیم حنیف نے لکھا ہے کہ "بریکنگ نیوز!! لاہور قلندرز اپنی اصل حالت میں واپس آ گیا ہے۔”

متعلقہ تحاریر