ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، سالانہ شرح27.8فیصد تک جاپہنچی

ہفتہ رفتہ 75سالہ تاریخ کا مہنگا ترین ہفتہ ثابت ہوا، ایک ہفتے میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.3 فیصد ریکارڈ، ایک سال میں پیاز 135 فیصد، ڈیزل 132، پیٹرول 110 فیصد،ٹماٹر 119 فیصد، گھی 81، خوردنی تیل 71 فیصد مہنگا ہوا

ن لیگ کی حکومت عوام کے لیے مہنگائی کا سونامی لیکر آگئی،پاکستان میں مہنگائی کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ مہنگائی کی سالانہ شرح 27.82فیصد کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔رواں ہفتہ 75سالہ تاریخ کا مہنگاترین ہفتہ ثابت ہوا۔

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق مہنگائی میں ایک ہفتے کے دوران 3.38 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ مہنگائی کی سالانہ شرح 27.82 فیصد تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیے

دیپک پروانی بھی مہنگائی سے پریشان ہوگئے

معروف ٹک ٹاکر دنانیر مبین بھی مہنگائی سے پریشان

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 36 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ  6 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 9 اشیاکی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

ایک ہفتے میں ڈیزل 28.91 فیصد، پیٹرول 11.43 اور بجلی 6.63 فیصد مہنگی ہوئی۔ ایک ہفتے میں چکن 12.10 فیصد، آلو 6.89، پکی ہوئی دال 5.90 فیصد اضافہ ہوا۔ چنے کی دال 5.29 فیصد، بڑا گوشت 5.19 فیصد مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں پیاز 5.20 فیصد، آٹا 2.19 اور ایل پی جی 1.32 فیصد سستی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق  ایک سال میں پیاز 135 فیصد، ڈیزل 132، ٹماٹر 119 فیصد مہنگے ہوئے۔ ایک سال میں پیٹرول 110 فیصد، گھی 81، خوردنی تیل 71 فیصد مہنگا ہوا۔

ایک سال میں دال مسور74.77 فیصد، مسٹرڈ آئل 80.88، ایل پی جی 60.97 فیصد مہنگی ہوئی۔ایک سال میں لہسن 57.72 فیصد، چکن 51 اور چپل 52 فیصد مہنگے ہوئے۔ ایک سال میں سرخ مرچ 43 فیصد اور دال مونگ 18چینی 10.79 فیصد سستی بھی ہوئی۔۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے حالیہ اضافے نے عوام کی قوت خرید کچل دی ہے اور ایسے ہنگامی طور پر ریلیف کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ تحاریر