پی ٹی وی کی اینکر زریاب راجپوت سیاسی انتقام کا نشانہ بن گئیں؟

پی ٹی وی کی انتظامیہ نےبہترین کاکردگی کی بنیاد پر  12جون کومعاہدے میں ڈیڑھ سال کی توسیع کی اور پھر بغیر نوٹس کے نوکری سے نکال دیا، اوپر کے احکامات کو وجہ بتایا گیا ہے،زریاب راجپوت

پاکستان ٹیلی وژن( پی ٹی وی ) کے مارننگ شو کی میزبان زریاب راجپوت مبینہ طور پر سیاسی انتقام کا نشانہ بن گئیں۔

پی ٹی وی کی انتظامیہ گزشتہ ماہ  بہترین کارکردگی کی بنیاد پر زریاب راجپوت کے معاہدے میں ڈیڑھ سال کی توسیع کے فوری بعد بغیر وجہ بتائے نوکری سے نکال دیا۔زریاب راجپوت نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سینیٹر مصطفیٰ نواز کی صحافیوں کیخلاف کارروائیوں پر سویلینز کو کلین چٹ

چار سدہ میں صحافی افتخار احمد کا قتل، پی ایف یو جے کی شدید مذمت

میڈیا اسپرنگ پی کے کے ٹوئٹر ہینڈل  پر شیئرکردہ معلومات کے مطابق زریاب راجپوت کا کہنا ہے کہ 12 جون کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ان کے معاہدے میں ڈیڑھ سال کی توسیع کی گئی تھی اور پھر ایک ماہ کا نوٹس دیے بغیر انہیں نوکری سے نکال دیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ مجھے کسی ڈیپارٹمنٹ ہیڈ اور ایچ آر نے وجہ نہیں  بتائی بس کہا گیا اوپر سے احکامات ہیں جبکہ میرے معاہدے میں لکھا ہے کہ مجھے ایک مہینہ پہلے مطلع کیا جانا تھا۔

زریات راجپوت کا کہنا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بناکر نوکری سے نکالا گیا ہے تاہم انہوں نے 6 جولائی کو اپنے ٹوئٹ میں گرفتار اینکرپرسن عمران ریاض کے حق میں کچھ اشعار تحریر کیے تھے اور ساتھ میں پی ٹی وی چھوڑنے کا بتایا تھا۔

زریاب راجپوت نے اپنے ایک ٹوئٹ میں  پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ حکومت سوچتی نہیں ہے،بس سیدھا وار کرتی ہے،مجھے خوشی ہے کہ فواد چوہدری وزارت کے دوران  میں نے یہ ادارہ جوائن کیااور اپنی ایک پہچان بنائی۔

انہوں نے لکھا کہ موجودہ حکومت ایسے ہی انتقامی کاروائیاں کرتی رہی تو بس پھر پریس کانفرنسز ہی دکھاتا رہ جائیگا اور اپنی ساکھ کھو بیٹھے گا۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ایک ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے زریاب راجپوت لکھا کہ کیاصرف مریم نواز صاحبہ ہی قوم کی بیٹی ہیں؟ باقی بیٹیاں سوتیلی ہیں کہ کب چاہیں انکے حقوق چھین لیے جاہئیں ؟

دریں اثنا سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز کی جانب سے زریاب راجپوت کی پی ٹی وی سے برطرفی کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے،اینکرپرسن اجمل  جامی،ابصا کومل،وجیہہ ثانی، عائشہ خالد اور دیگر نے زریاب راجپوت کی پی ٹی وی سے برطرفی کی شدید الفاظ میں  مذمت کی ہے۔

جیوز نیوز کے اینکر وجیہہ ثانی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ٹی وی کی اینکر  زریاب راجپوت بتارہی ہیں کہ انہیں ان کے کسی ٹوئٹ کی بنیاد سرکاری ٹی وی سے ملازمت کا کنٹریکٹ منسوخ کرکے نکال دیا گیا ہے۔ یہ کیا آمریتوں کا سا رنگ ڈھنگ دکھا رہی ہے مخلوط حکومت۔ آپ نے بھی وہی کرنا ہے جو پچھلی حکومت نے کیا؟؟ افسوس کا مقام ہے۔

متعلقہ تحاریر