فواد چوہدری پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں اور وزرا پر برس پڑے

لوگوں نے ووٹ وزیربننے کیلیے نہیں دیے تھے، عمران خان کی گرفتاری کی کوشش ہو، 25مئی کے واقعات ہوں یا شہباز گل اور کارکنوں کی گرفتاری ، آپ لوگوں نے کارکنوں کو مایوس کیا ہے

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری  پارٹی کیخلاف انتقامی کارروائیوں پر چپ سادھنے پر پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں اورصوبائی وزرا پر برس پڑے۔

کہتے ہیں ہیں لوگوں نے ووٹ وزیربننے کیلیے نہیں دیے تھے، آپ لوگوں نے کارکنوں کو مایوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خاتون جج کو دھمکی دینے پر پی ٹی آئی چیف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ طلبی

صحافی کب تک ایک دوسرے کو پٹتادیکھ کر ہنستے رہیں گے؟ مطیع اللہ جان کا سوال

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اپنی صوبائی حکومتوں پر واضع کر دوں لوگوں نے ووٹ صرف وزیر بننے کیلئے نہیں دیے۔انہوں نے کہا کہ  عمران خان کی گرفتاری کی کوشش ہو، 25 مئی کے واقعات ہوں یا شہباز گل اور سیاسی کارکنان کی گرفتاری اورتشدد، آپ نےکارکنوں کو مایوس کیا ہے۔

شہباز گل نے صوبائی حکومتوں کو مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی 25 کلومیٹر پر حکومت کرنے والے بدمعاش بنے بیٹھے ہیں۔

متعلقہ تحاریر