پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم  نے کراچی کے عوام کو نیا لولی پوپ دیدیا

ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی میں مذاکرات کے بعد رابطہ کمیٹی کا اجلاس،6 ماہ بعد پیپلزپارٹی کے ساتھ کچھ معاملات پر جزوی پیش رفت ہوئی ہے ، ایم کیوایم نے کراچی کے حقوق کے علاوہ کچھ نہیں مانگا  ،امید ہے پیپلزپارٹی مسائل پر خلوس نیت سے کام کریگی، خواجہ اظہار الحسن

کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے والی پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے اتحادی جماعت ایم کیوایم  جبکہ ایم کیو ایم نے کراچی کے عوام کوشہر کے بنیادی مسائل جلد حل ہونے کا  نیا لولی پاپ دیدیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے گزشتہ روز پیپلزپارٹی سے مذاکرات کے بعد ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔جس میں پیپلزپارٹی کے ساتھ مذاکرات، ضمنی الیکشن میں پارٹی کی شکست اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدہ کرکے پچھتا رہے ہیں، وسیم اختر

الطاف حسین کی بائیکاٹ کی اپیل پر کراچی والوں نے ایم کیوایم کو مسترد کردیا

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ چھ ماہ بعد پیپلز پارٹی کے ساتھ کچھ معاملات پر بریک تھرو ہوا ہے۔

ایم کیو ایم پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے چھوٹے تاجروں اور کراچی کا کیس صوبائی حکومت کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں سیاسی جماعتیں وزارت اعلیٰ کیلیے ارکان اسمبلی کا سودا کر رہی ہیں لیکن ایم کیوایم نے کراچی کے حقوق کے علاوہ کچھ نہیں مانگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم نے پی ڈی ایم رہنماؤں سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے صوبائی اسمبلی کے باہر 29 دن احتجاج کیا لیکن انہیں  کچھ حاصل نہ ہوسکا۔   ایم کیو ایم  نے حکومت کے ساتھ’ میثاق حقوق ‘کے نام سے معاہدہ کیا ہے۔

خواجہ اظہار نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ چھ ماہ بعد کچھ معاملات پر   جزوی پیش رفت ہوئی ہے ، ایم کیوایم نے پیپلز پارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلدیاتی بل کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جعلی ڈومیسائل، لوڈ شیڈنگ اور نکاسی آب کا نظام شہر کے سب سے بڑے مسائل ہیں۔

خواجہ اظہار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بات چیت کا یہ پہلا مرحلہ تھا، وہ اپنے مطالبات کا مسودہ تیار کر کے صوبائی حکومت کو پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ پیپلز پارٹی ان مسائل پر خلوص نیت سے کام کرے گی۔

ادھر سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ آج کی ملاقات جس نکتے پر ختم ہوئی ہے، اس سے یہ نہیں لگتا کہ ایم کیو ایم حکومت سےنکلنے کا فیصلہ کرے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں  سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات سے کوئی بنیادی اختلاف نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سارے معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے ایک دو دنوں میں ان کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔

 ادھر ایم کیو ایم کے بانی قائد الطاحسین نے ایک مرتبہ پھر ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرنے پر این اے 237 اور این اے 239 کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈھیروں پیار سے نوازا ہے۔

متعلقہ تحاریر