جامعہ کراچی اور ہمدرد یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا مقصد دونوں جامعات کا مشترکہ طور پر تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

جامعہ کراچی اور ہمدرد یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب بدھ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔

مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن نے دستخط کئے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈی ای او دادو کو بااثر گھوسٹ ملازمین کیخلاف کارروائی مہنگی پڑگئی

اسریٰ یونیورسٹی جعلی ڈگری کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ نے سی کلاس کردیا

مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں جامعات مشترکہ طور پر تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیں گی اور طلباوطالبات کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تربیتی پروگرامز، سیمینارز اور ورکشاپس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

دونوں جامعات کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے ذریعے اکیڈیمیاء اور انڈسٹریز کے مابین روابط کو فروغ دیاجائے گا اور طلباوطالبات کو دوران تدریس ہی ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے جاب فیئرز کے انعقاد کو یقینی بنایاجائے گا۔

متعلقہ تحاریر