نوجوان نے سندھی ادب کا 7 جی بی کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیا
تمام کتابیں دیے گئے لنک پر دستیاب ہیں، آپ سندھی میں بھی تلاش کر سکتے ہیں، دانیال سندیلو

سندھی نوجوان نے سندھی ادب کی کتابوں پر مشتمل 7 جی بی کا ڈیٹا پی ڈی ایف کی شکل میں انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیا۔
نوجوان دانیال سندیلو نے اپنے ٹوئٹر میں لکھاکہ”میں کچھ عرصے سے اس پر کام کر رہا ہوں لیکن اسے حتمی شکل دینے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ میں نے تقریباً 7 جی بی کا مختلف موضوعات پر مشتمل سندھی کتابوں کا ڈیٹاپی ڈی ایف کی شکل میں اپ لوڈ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جامعہ کراچی اور ہمدرد یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
ڈی ای او دادو کو بااثر گھوسٹ ملازمین کیخلاف کارروائی مہنگی پڑگئی
انہوں نے بتایا کہ”تمام کتابیں دیے گئے لنک پر دستیاب ہیں، آپ سندھی میں بھی تلاش کر سکتے ہیں“۔انہوں نے صارفین سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ”آپ بھی کتابوں کو پی ڈی ایف کی شکل میں شیئر کرتے ہوئے اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں ، میں اس لنک پر اپ لوڈ کروں گا اور تعاون کرنے والوں کے کالم میں آپ کا نام شامل کروں گا“۔
You can contribute as well but sharing the books in PDF, I will upload on this link and add your name in the column of contributors. The ideas was to create one stop portal for all Sindhi books. You won’t need to search internet to find a particular book.
2/2
— Danyal Sandeelo (@DanyalSandeelo) February 13, 2023
انہوں نے کہاکہ”تمام سندھی کتابوں کے لیے ون اسٹاپ پورٹل بنانے کا خیال تھا۔ کسی خاص کتاب کے لیے آپ کو انٹرنیٹ پر تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی“۔









