تعلیم کیلیے خدمات پر زندگی اور دوربین ٹرسٹ کےلیے ایوارڈ

زندگی ٹرسٹ اور دوربین  کے ذریعے ہم نے پاکستان بھر میں بہت سی تعلیمی پالیسیاں تبدیل کی ہیں اور دیگر این جی اوز کیلیے کام کرنے اور سرکاری اسکولوں کو بہتر کرنے کے لیے ایک سازگار ماحول بنایا ہے، شہزاد رائے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں تعلیم کے فروغ کیلیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں زندگی ٹرسٹ   اور دوربین کو آر سی سی آئی کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا ہے۔

زندگی ٹرسٹ کے روح رواں گلوکار شہزاد رائے نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سی ایس ایس میں اردو، اسلامیات اور پاکستان افیئرز کے پرچے بھی ڈراؤنا خواب بن گئے

چیٹ جی پی ٹی کا اے لیولز کے طلبہ کو نقل کرانے سے صاف انکار

گلوکار شہزاد رائے نے اپنے انسٹاگرام پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوارڈ وصول کرنے کی تصویر شیئر کی ہے۔شہزاد رائے نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ زندگی ٹرسٹ اور دوربین  کے ذریعے ہم نے پاکستان بھر میں بہت سی تعلیمی پالیسیاں تبدیل کی ہیں اور دیگر این جی اوز کیلیے کام کرنے اور سرکاری اسکولوں کو بہتر کرنے کے لیے ایک سازگار ماحول بنایا ہے“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehzad Roy (@officialshehzadroy)

انہوں نے مزید کہا کہ” میں صدرڈاکٹر عارف علوی اور آر سی سی آئی کا  شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے ہماری کوششوں کو تسلیم کیا۔ ہمیں فخر ہے کہ تدریسی پیشے کو آخر کار سائنس سمجھا جائے گا  اور اساتذہ کے لیے مناسب ڈگریاں درکار ہوں گی“۔

متعلقہ تحاریر