ملٹی وٹامنز کا استعمال عمر رسیدہ افراد کیلئے نعمت ثابت ہوسکتا ہے

امریکی ماہرین کے مطابق 60 سال کے زائد عمر کے افراد کو ملٹی وٹامنز  کے استعمال سے اپنی دماغی صلاحیتوں میں اضافہ کرسکتے ہیں، ریسرچ رپورٹ میں حکومت سے  مطالبہ کیا گیا ہے کہ بزرگوں کے  لیے ملٹی وٹامنز سپلیمنٹ کا منصوبہ شروع کیا جائے

کوکوا سپلیمنٹ اینڈ ملٹی وٹامن آؤٹ کمزاسٹڈی‘ (کوسموس) اسٹڈی کے دوران  یہ بات سامنے آئی ہے کہ وٹامن سپلیمنٹ سے بوڑھے افراد کی دماغی صلاحیت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

امریکا میں کی گئی ایک تحقیقات کے مطابق 60 سے کے زائد عمررسیدہ خواتین و حضرات کئی طرح کے وٹامن سے اپنی یادداشت اور کئی طرح کے دماغی افعال کو بہتر بناسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کروناوائرس کی چینی لیب میں تیاری کے کوئی شواہد نہیں ملے، امریکی انٹیلی جنس

کوکوا سپلیمنٹ اینڈ ملٹی وٹامن آؤٹ کمزاسٹڈی‘ (کوسموس) اسٹڈی کے تحت تین ہزار 500 عمر رسیدہ افراد  کا جائزہ لیا گیا جس میں ان افراد کو ملتی وٹامنز  سپلیمنٹ کھلائی گئیں ۔

کولمبیا یونیورسٹی اور برگھم اینڈ وومن ہاسپٹل کے ماہرین کے مطابق تین سالہ تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ملٹی وٹامنز کھانے سے عمر رسیدہ افراد کی دماغی سرگرمیاں بہتر رہیں۔

کولمبیا یونیورسٹی اور برگھم اینڈ وومن ہاسپٹل کے ماہرین کا اصرار ہے کہ اتنےعرصے تک ملٹی وٹامن استعمال کرنے سے بزرگوں کا دماغ عمر کے مقابلے میں تین سال زیادہ جوان رہا۔

ریسرچ رپورٹ میں حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بزرگ افراد ملٹی وٹامن ادویہ یا سپلیمنٹ کا منصوبہ ضرور شروع کیا جائے اس سے بیماریوں اور اخراجات میں کمی آئی گی ۔

متعلقہ تحاریر