کیا ٹیکس پیئرز کو سب سے پہلے کرونا ویکسین دی جانی چاہیے؟
عید کے بعد روزانہ ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ افراد کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔

پاکستان میں کرونا کی وباء کے خلاف ویکسین بزرگوں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دستیاب ہے اور یہ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ عید کے بعد ویکسین عوام تک پہنچ جائے گی۔ تاہم سوشل میڈیا کے ایک صارف نے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے لیے انکم ٹیکس پیئرز کو ترجیح دینے کی تجویز پیش کی ہے۔
رحیم والیانی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ’انکم ٹیکس ادا کرنے والوں کو پہلے ویکسین لگانی چاہیے۔ ملک میں ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد صرف 30 لاکھ کے قریب ہیں۔ اگر وہ مر گئے تو ملک کیسے چلے گا۔‘
Income-Tax PAYERS should be given vaccine first
They are only around 3 million
If they die, how would the country survive🤔@ImranKhanPTI@Asad_Umar
— Rahim Valliani (@rrrvalliani) April 8, 2021
یہ بھی پڑھیے
پاکستان میں کرونا ویکسین کی بلیک مارکیٹ کا انکشاف
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے گذشتہ ہفتے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ’اب تک 10 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ عید کے بعد روزانہ ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔‘
سوشل میڈیا صارف کی ٹوئٹ کے بعد متعدد شہریوں نے ٹیکس پیئرز کو سب سے پہلے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین دی جانے کی حمایت کی تاہم کچھ نے اس کی مخالفت کی۔
Wow !! what a great suggestion. They should get vaccine non filer tax from non-filers and ask them to file their return first to get vaccinated apart from dosing vulnerable segments of the society.
— Saad (@Saadnaqikhan) April 8, 2021
Hhahh it’s Quite reasonable idea
— umer musa (@iumerm786) April 9, 2021
First priority : health workers and senior citizens above 80 yrs , to be followed by Income tax filers , for receiving COVID vaccine !! https://t.co/OW5eVkSqpx
— Jamal (@myshaahmed007) April 9, 2021
@ImranKhanPTI Vaccine for TAX filers first #COVID #PTIGovernment #Pakistan #vaccine
— Tahir Masood (@tahir_masood) April 9, 2021
پاکستان میں ویکسینیشن کا آغاز 2 فروری 2021 کو ہوا تھا۔ پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی گئیں۔ ملک میں ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز اس وقت ہوا جب چین نے فروری میں سائنوفارم ویکسین کی 1.2 ملین خوراکیں تحفے میں دی تھی۔