شنیرا اکرم کی بیمار پاکستانی بچوں کے لیے بڑی مدد

شنیرا اکرم نے قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے لیے ایک لاکھ آسٹریلین ڈالرز جمع کرلیے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے آسٹریلیا میں رہ کر پاکستان کے بیمار بچوں کے علاج کے لیے ایک لاکھ آسٹریلین ڈالرز سے زیادہ کی رقم جمع کرلی ہے۔

وسیم اکرم کی فلاحی تنظیم دی اکرم فاؤنڈیشن کی سفیر شنیرا اکرم سماجی مسائل کے حل کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ شنیرا ان دنوں آسٹریلیا میں مقیم ہیں لیکن انہوں نے رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں بیمار پاکستانی بچوں کے لیے فلاحی کام کیا ہے۔

شنیرا اکرم نے پاکستانی کمیونٹی سے قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے لیے چندے کی رقم اکھٹا کرلی ہے۔ ایک لاکھ آسٹریلین ڈالرز سے زیادہ کی رقم قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں موجود بیمار بچوں کے علاج پر خرچ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

وسیم اکرم کے دبئی میں سیر سپاٹوں پر تنقید

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شنیرا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں ملبورن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔ شنیرا اکرم نے لکھا کہ وہ ان تمام افراد کی شکرگزار ہیں جنہوں نے کرونا کے مشکل ترین دور میں پاکستانی بچوں کے مستقبل کے بارے میں سوچا اور ان کے لیے عطیہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قومی ادارہ صحت برائے اطفال پاکستان میں بچوں کا سب سے بڑا اسپتال ہے جہاں لاکھوں بچوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے اور شنیرا اکرم اس ادارے کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے دنوں وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کو ملک سے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ شنیرا نے اپنے اس کارنامے سے سب کو بتادیا ہے کہ وہ پاکستان سے باہر بھی رہیں تو بھی پاکستانی بچوں کی فلاح کے کام کرتی رہتی ہیں۔

 

متعلقہ تحاریر