چین کی ویکسین پر امریکی سائنسدانوں کا اعتماد
امریکی تحقیق میں سائنو فارم کرونا پر تقریباً 80 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
چین کی تیار کردہ کرونا سے بچاؤ کی سائنو فارم ویکسین کی افادیت کو اب امریکی سائنسدان بھی تسلیم کرنے لگے ہیں۔ امریکی جرنل میں چینی ویکسین کو کرونا پر تقریباً 80 فیصد موثر قرار دیا گیا ہے۔
امریکی سائنسدانوں نے چین کی جانب سے تیار کی جانے والی ویکسین کے کرونا کی وباء پر کامیابی سے قابو پانے کی تصدیق کردی ہے۔ جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن نے سائنوفارم ویکسین کے اثرات کے مشاہدے پر مبنی تحقیق کے نتائج جاری کردیے ہیں۔ امریکی جرنل کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سائنوفارم کرونا پر 72 سے 78 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر اور اردن میں کی جانے والی اس تحقیق میں 40 ہزار 832 رضاکاروں نے حصہ لیا تھا۔
How effective are China’s Covid-19 vaccines? New research finds the answer https://t.co/SovSZMzJe1
— NewsWire 🇱🇰 (@NewsWireLK) May 27, 2021
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کی کرونا ویکسین ’پاک ویک‘ مارکیٹ میں آنے کو تیار
ویکسین کی دوسری خوراک ملنے کے دو ہفتے بعد جائزے میں کوئی بھی رضاکار شدید انفیکشن میں مبتلا نہیں ہوا۔ صرف 26 افراد ہلکے پھلکے انفیکشن کا شکار ہوئے جن میں سے 21 نے ویکسین کی دو خوراکیں لی ہوئی تھیں اور 5 نے ویکسین کی صرف ایک خوراک لی تھی۔ ویکسین کے حوالے سے کی جانے والی امریکی تحقیق میں حاملہ خواتین اور 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے رواں ماہ ہی سائنوفارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی۔ سائنوفارم ویکسین پاکستان سمیت مختلف ممالک میں لگائی جارہی ہے۔









