اسلام آباد میں ریورس وینڈنگ مشین متعارف

کمپنی نے سال کی شروعات میں کلین گرین پاکستان پروگرام کے تحت منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان میں اب لوگوں کے لیے پلاسٹک ری سائیکل کرنا آسان ہوگیا۔ اسلام آباد میں اپنی نوعیت کی پہلی ریورس وینڈنگ مشین (آر وی ایم) متعارف کرادی گئی ہے۔

کولڈ ڈرنک بنانے والی معروف کمپنی پیپسی کو کے برانڈ اکوافینا کی جانب سے پہلی ریورس وینڈنگ مشین (آر وی ایم) متعارف کرادی گئی ہے۔

اسلام آباد کی جناح سپر مارکیٹ میں نصب ریورس وینڈنگ مشین کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے اس کے ٹچ اسکرین پر اسٹارٹ بٹن دبائیں جس سے مشین پلاسٹک کی بوتل وصول کرنے کے لئے ایک خانہ کھولے گی۔ ایک بار کچرا جمع ہونے کے بعد آر وی ایم پلاسٹک پہ دباؤ ڈالتا ہے تاکہ یہ ری سائیکلنگ کے اگلے مراحل کے لئے تیار ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ حکومت کا کرونا ویکسینیشن کے لیے اہم اقدام

اس حوالے سے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا کہ پلاسٹک کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سال کی شروعات میں کمپنی نے وزیراعظم عمران خان کے کلین گرین پاکستان پروگرام کے تحت منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر