شالیمار باغ میں باحجاب خواتین کی یوگا کلاس

لاہور میں 4 سال قبل ’یوگا سب کے لیے‘ مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔

یوگا کے عالمی دن پر لاہور کے شالیمار باغ میں باحجاب خواتین نے یوگا کلاس لی۔ امارات کے مشہور انگریزی اخبار خلیج ٹائمز میں اس نئے ٹرینڈ سے متعلق خبر بھی شائع کی گئی۔

یوگا ایک ایسی ورزش ہے جو نہ صرف جسم کے دفاعی نظام کو بہتر بناتی ہے بلکہ یہ ذہنی صحت پر بھی بہترین اثرات مرتب کرتی ہے۔ باقاعدگی سے یوگا کرنا انسان کو طویل عمر تک جوان، متحرک اور صحت مند رکھتا ہے۔ یوگا پاکستان کے تقریباً تمام شہروں میں بےحد مقبول ہے۔ نوجوانوں اور عمر رسیدہ افراد کی بڑی تعداد روزانہ کی بنیاد پر یوگا کلبز کا رخ کرتی ہے۔

یوگا کے عالمی دن کے موقع پر لاہور کے تاریخی شالیمار باغ میں خواتین کی بڑی تعداد یوگا کلاس لینے کے لیے جمع ہوئی۔ ان خواتین میں زیادہ تر باحجاب تھیں۔ امارات کے مشہور انگریزی اخبار خلیج ٹائمز میں یوگا سے متعلق اس نئے ٹرینڈ پر خبر بھی شائع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

میشا شفیع کے لیے یوگا ٹیچنگ کورس آسان عدالت آنا مشکل

ماضی میں یوگا جاگیرداروں اور سیاستدانوں سمیت رئیس افراد کا شوق ہوا کرتا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس کی اہمیت بڑھتی گئی۔ اب پاکستان کے کونے کونے میں یوگا کلبز موجود ہیں جو مفت یوگا کلاسز چلا رہے ہیں۔ ان کلبز میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کے علاوہ حجاب لینے والی خواتین بھی اکثر دکھائی دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں 4 سال قبل پاکستان یوگا کونسل نے ’یوگا سب کے لیے‘ مہم کا آغاز کیا تھا جو کہ آج بھی زور و شور سے جاری ہے۔ منتظمین کی جانب سے روزانہ بعد نماز فجر لاہور کے مختلف پارکس میں یوگا کلاسز دی جاتی ہیں جن میں خواتین کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔

متعلقہ تحاریر