پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہوگیا؟
وزیر اعظم عمران خان نے پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے وزیر اعظم عمران خان پرامید ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پولیو مہم کے حوالے سے تعاون کرنے پر بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے عوام کو خوشخبری دی کہ اس سال اب تک ملک میں پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
پاکستان میں پولیو کی بیماری ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔ برسوں سے پولیو مہمات چلائی جارہی ہیں تاہم اب تک خاطرخواہ نتائج سامنے نہیں آئے تھے۔ وزیر اعظم عمران خان کا حالیہ ٹوئٹ اس حوالے سے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے۔
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ پچھلے سال جون تک پولیو کے متعدد کیسز درج ہوچکے تھے جبکہ رواں برس اب تک صرف ایک کیس سامنے آیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ برس تک پولیو سے مکمل نجات پالیں گے۔
گزشتہ شب بل گیٹس سےبات کی اور پاکستان سے پولیو کےخاتمے کیلئےان کی فاؤنڈیشن کیجانب سےفراہم کردہ تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا۔ پچھلےسال ان دنوں پولیو کے 56 درج شدہ کیسز تھےجبکہ رواں سال اب تک انکی تعداد محض 1 ہے۔ رب کریم کی نصرت شاملِ حال رہی تو آئندہ برس پولیو سےمکمل نجات پالیں گے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 24, 2021
یہ بھی پڑھیے
راجن پور میں پولیو ورکر فرض کی ادائیگی کے لیے درخت پر چڑھ گیا
عمران خان نے پولیو کے حوالے سے بل گیٹس سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتایا اور انسداد پولیو مہم کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وزیر اعظم اور بل گیٹس کے درمیان ہونے والی گفتگو میں پاکستان کو صحت عامہ کے حوالے سے درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت کی جانب سے جون کی شروعات میں ملک گیر پولیو مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔
عمران خان اور بل گیٹس کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم نے عوام کو بتایا کہ انہوں نے بل گیٹس سے پاکستان میں مائیکرو سافٹ انکیوبیشن لیب کے قیام کی التماس کی ہے۔
اس کے ساتھ ان سے پاکستان میں "مائیکرو سافٹ انکیوبیشن لیب” کے قیام کی التماس بھی کی ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 24, 2021









