کراچی میں فاسٹ فوڈ کا ٹرینڈ بڑھ گیا

فاسٹ فوڈ برانڈز اشتہارات کے لیے بھاری بجٹ رکھتے ہیں۔

ان دنوں کراچی میں فاسٹ فوڈ کا ٹرینڈ کافی بڑھ گیا ہے۔ شہر میں جگہ جگہ برگرز اور فرائیڈ آئٹمز کے اسٹالز نظر آنے لگے ہیں۔

کرونا وبا نے لوگوں کے طرز زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔ وبا کے دوران متعدد افراد کی نوکریاں چلی گئیں۔ لوگوں نے فاقہ کشی کے باعث کھانے پینے کے ٹھیلے لگالیے۔ دیکھتے ہی دیکھتے شہر میں فاسٹ فوڈ کا رجحان بڑھتا گیا۔

پاکستان میں فاسٹ فوڈ کے بڑھتے ہوئے ٹرینڈ کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ عام طور پر لوگ سستا اور لذیذ کھانا پسند کرتے ہیں اور فاسٹ فوڈ سے زیادہ سستا کھانا اور کوئی نہیں ہے۔ بعض اوقات لوگ وقت کی بچت کی وجہ سے بھی فاسٹ فوڈ خریدنا بہتر سمجھتے ہیں کیونکہ یہ ایک ایسا کھانا ہے جو آپ راستے سے خرید کر کھاتے ہوئے اپنی منزل کی طرف چل پڑتے ہیں۔ کم بجٹ اور کم غذائیت والے اس کھانے کو ہر عمر کے لوگ پسند کرتے ہیں لیکن نوجوانوں کی بڑی تعداد فاسٹ فوڈ کی مداح ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گیتی نے علیزے شاہ کی نقل اتاری

دوسری جانب اگر فاسٹ فوڈ برانڈز کی بات کریں تو کمپنیاں عام طور پر اشتہارات کے لیے بھاری بجٹ رکھتی ہیں جوکہ کراچی کے بل بورڈز سے ظاہر ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میک ڈونلڈز، کے ایف سی اور کیوسک کے برگر اور فرائز شہریوں میں بےحد مقبول ہیں۔

متعلقہ تحاریر